Advertisements

اوچشریف شہر کے گردونواح میں فصل کماد کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری، آ لودگی پھیلنے لگی

Burning-crop
Advertisements

اوچ شریف (نامہ نگار) اوچشریف شہر کے گردونواح میں فصل کماد کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری ، آ لودگی پھیلنے لگی ، محکمہ ماحولیات کی جانب سے کاروائی کی بجائے خاموشی اختیار کر لی گئی ۔

تفصیل کے مطابق اوچشریف شہر کے گردونواح میں کاشت کاروں کی جانب سے کماد کی فصل کی باقیات کوآگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بن گیا کماد کی فصل اٹھانے کے بعد کاشت کاروں کی جانب سے کماد کی باقیات کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے دھوئیں کے بادل ماحول کو آلودہ اور دھندلا کر رہے ہیں جس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں محکمہ ماحولیات کی جانب سے سیزن میں کاشت کاروں کے خلاف کاروائی کی بجائے خاموشی اختیار کر لی گئی ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ کماد کی باقیات کو آگ لگا کر ماحول آلودہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے

Advertisements