Advertisements

سائفر معاملہ پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، وزیراعظم کی اتحادیوں کو یقین دہانی

Shehbaz Sharif
Advertisements

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس اور سائفر معاملہ پر وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر اتحادیوں کو اعتماد لیتے ہوئے کہا ہے کے  سائفر معاملہ پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ 

شہباز شریف کی زیر قیادت پی ٹی ڈیم اور اتحادی جماعتوں کی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی اور ملک کی سیاسی، داخلی اور معاشی صورتحال پر مشاورت ہوئی

Advertisements

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اتحادیوں نے سائفر معاملے کو آئین و قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی حمایت کا اعلان کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر کوشش سے سختی سے نمٹا جائے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کو یقین دلایا کہ سائفر معاملہ پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں افواج پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کی شدید مذمت کی گئی۔

پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے متعلق کہا کہ افسوس ہے کہ ایسا شخص ملک کا وزیراعظم تھا جسے ملک اور اداروں کی پروا نہیں۔