Advertisements

پنجاب کے ضمنی انتخابات فیصلہ کریں گے کہ عوام کو الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے یا نہیں، عمران خان

imran khan
Advertisements

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن یہ جان لے کہ پنجاب کے 20 حلقوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن پر پوری قوم کی نظریں ہیں، یہ انتخابات فیصلہ کریں گے کہ الیکشن کمیشن پر عوام کو اعتماد ہے یا نہیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پنجاب کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی مہم کے سلسلے میں لاہور پہنچے 

Advertisements

لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گھر گھر جا کر لوگوں کو تیارکرنا ہے، یہ صرف ایک حلقے کا نہیں پاکستان کا الیکشن ہے، چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا، موجودہ حکومت ناجائز اور امپورٹڈ ہے، لوٹے کسی صورت اپنے حلقوں میں کامیاب نہیں ہوں گے

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کو کہتا ہوں کہ آپ کو قانون کے مطابق چلنا ہے، آپ قانون کے مطابق نہیں چلے تو لوگ آپ کو معاف نہیں کریں گے، عوام ان چوروں کے خلاف ہوچکے ہیں، الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں، کیاآپ سب لوٹوں کو ہرانے کیلئے تیار ہو؟، امریکہ کے غلاموں کو ہم شکست دیں گے، تنخواہ دار طبقے پر انہوں نے ٹیکس لگایا ہے۔

قبل ازیں ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آپ لوگوں کو لوٹوں کو اپنے حلقوں میں شکست دینا ہوگی، لوٹے اپنے حلقوں میں کامیاب نہیں ہوں گے، لوٹے ضمیر بیچ کر حلقے کے عوام کی توہین کرتے ہیں، لوٹوں کو ایسی شکست دیں گے کہ دوبارہ ایوان میں نہ آئیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے مارچ کے دوران ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، پولیس سے لوگوں کو ڈرایا جارہا ہے ،غنڈہ گردی کی جارہی ہے، ملزم حمزہ اور اس کے والد کو شکست دینی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نوجوانوں آپ نے ہر پولنگ اسٹیشن کو سنبھالنا ہے، گھر گھر جاکر لوگوں کو ووٹ دینے کے لیے تیار کرنا ہے کیونکہ یہ ایک حلقے نہیں بلکہ پورے پاکستان کا الیکشن ہے، آپ نے قوم کو جگانا اور احساس دلانا ہے کہ وہ چوروں کو ووٹ نہ دیں۔