بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا
کامیاب طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈویژن کی سطح پر خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا
بہاول پور:بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، چیٔرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور اشتیاق احمد گوندل اور سیکرٹری بورڈ پروفیسر عدیل مالک چیمہ سمیت متعلقہ افسران اور تعلیمی ماہرین نے شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی کامیابی ان کی محنت کے ساتھ ساتھ والدین، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کی بھرپور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ پورے ڈویژن کے لیے باعث فخر ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی و پذیرائی ضروری ہے۔
کمشنر بہاولپور ڈویژن نے کہا کہ کامیاب طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈویژن کی سطح پر خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے ساتھ ان کے والدین اور اساتذہ کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ طلبہ کی کامیابی میں ان کے کردار کو بھی سراہا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن کے تعلیمی اداروں اور اساتذہ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے کامیاب انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا، جبکہ بورڈ انتظامیہ اور امتحانی عملے کی مربوط کاوشوں سے امتحانی عمل مؤثر انداز میں مکمل کیا گیا۔ امتحانات کے دوران شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر نگرانی کا نظام وضع کیا گیا اور تمام متعلقہ اداروں و افسران نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں ۔کمشنر نے کہا کہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ نے امتحانی مراکز کی نگرانی اور انتظامی امور میں بھرپور معاونت فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ انتظامی افسران نے امتحانی عمل کی مؤثر نگرانی میں اپنا کردار ادا کیا تاکہ ہر حقدار طالب علم کو اس کا حق ملے اور امتحانات شفاف ماحول میں مکمل ہوں ۔اس موقع پر تعلیمی اداروں اور طلبہ کی رہنمائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
کمشنر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی تعلیمی، تحقیقی اور لائبریری کی سہولیات سے طلبہ بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں ۔ طلبہ کی تعلیمی رہنمائی اور کونسلنگ کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور مستقبل کے پیشہ ورانہ مواقع کے حوالے سے بہتر رہنمائی فراہم کی جا سکے۔کمشنر بہاولپور ڈویژن نے کامیاب طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی کامیابی کو مستقبل کی مزید محنت کا آغاز سمجھیں اور علم و تحقیق کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی

