Advertisements

حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے رحمت ہے مولانا فیض عربی عطاری

"The blessed birth of the Holy Prophet (PBUH) is a mercy for all humanity: Maulana Faiz Arabi Attari"
Advertisements

محافلِ میلاد کے انعقاد سے عشقِ رسول ﷺ کو فروغ ملتا ہے اور نئی نسل کو سیرتِ مصطفی ﷺ سے آگاہی حاصل ہوتی ہے

محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی،استحکامِ پاکستان،اتحادِ امت مسلمہ اور دولہا سید محمد یوسف شاہ بخاری کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے خصوصی دعا کی گئی 

Advertisements

اللہ آباد(سہیل احمد سے)محفلِ میلاد النبی ﷺ بمناسبت شادی خانہ آبادی دولہا سید محمد یوسف شاہ بخاری کے سلسلہ میں زیرِ اہتمام غوثیہ میلاد کمیٹی شنواری ریسٹورنٹ لیاقت پور میں منعقد ہوئی۔محفل کا آغاز قاری القراء،نجم القراء قاری محمد اکرم چشتی کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ ثناء خواں مصطفی ﷺ احمد رضا قادری، عباس سلطانی، منور قادری سید یاسر شاہ،حسیب قادری اور دیگر نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

محفل سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ مولانا فیض عربی عطاری نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے رحمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محافلِ میلاد کے انعقاد سے عشقِ رسول ﷺ کو فروغ ملتا ہے اور نئی نسل کو سیرتِ مصطفی ﷺ سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے غوثیہ میلاد کمیٹی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی عرصہ دراز سے عشقِ رسول ﷺ کے فروغ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔اس موقع پر نقیبِ محفل محمد عباس نے نظامت کے فرائض انجام دیے جبکہ غوثیہ میلاد کمیٹی کے عہدیداران سردار اسلم خان آصف یامین سعیدی،ارشد ندیم سعیدی،منور قادری،جمعیت خدامِ اہلِ بیت کے سید وقار حسین شاہ،سید احمد حسن شاہ،سید محمود الحسن یاسر شاہ،سید محمد احمد سعید،سید محمد مظہر سعید،احسان قادری، سینیئر صحافی سہیل احمد اللہ آباد خورشید احمد محمد کاشف یامین نقشبندی،معین رشید سعیدی،محمد ذیشان سعیدی محمد شان،محمد حسیب قادری، محمد شاہ زیب اکرم عطاری،محمد افضل نقشبندی، محمد معظم، محمد یاسین اور محمد عارف بھی محفل میں شریک ہوئے۔محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی،استحکامِ پاکستان،اتحادِ امت مسلمہ اور دولہا سید محمد یوسف شاہ بخاری کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شرکائے محفل کی پر تکلف تواضع بھی کی گئی