Advertisements

احمد پور شرقیہ شہر کے سب سے بڑے کلاتھ ھاؤس ” نشاط فیبرکس” کا افتتاح کر دیا گیا

Biggest cloth house in city AhmedpurEast inaugurated
احمد پور شرقیہ:نشاط فیبرکس کی افتتاحی تقریب میں مدیر احسان احمد سحر درمیان میں جبکہ بائیں جانب نشاط فیبرکس کے پروپرائٹر میاں محمد خالد اور دائبں جانب میاں ظہیر الدین بابر موجود ہیں جبکہ رانا شاہد رفیق میاں محمد خالد اور ایک نوجوان تاجر میاں محمد بلال خالد کو گلدستہ دیتے ہوئے
Advertisements

افتتاحی تقریب کا اہتمام نشاط فیبرکس کے پروپرائٹر میاں محمد خالد نے کیا تھا جس میں میاں فیملی کی شخصیات کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی

معروف عالم دین مولانا محمد احمد جالندھری نے خصوصی دعا کرائی جبکہ تقریب میں شریک افراد نے میاں محمد خالد ،اُنکے بڑے بھائی میاں محمد ظہیر بابر اور تینوں صاحبزادوں میاں عمر خالد ،میاں بلال خالد اور میاں حمزہ خالد کو مبارکباد دی اور گلدستے دیئے

Advertisements

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر ) شہر احمد پور شرقیہ کے سب سے بڑے کلاتھ ہاؤس” نشا ط فیبرکس” کی رسم افتتاح ادا کر دی گئی -نشاط فیبرکس کے پروپرائٹر میاں محمد خالد نے اس موقع پر ڈ یرہ نواب صاحب روڈ پر واقع اپنے کلاتھ ہاؤس میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جس میں شہر کے کلاتھ مرچنٹس ،سابق بلدیاتی نمائندوں میاں فیملی کی شخصیات کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی- مدیر احسان احمد سحر بھی ا فتتاحی تقریب میں موجود تھے-

افتتاحی تقریب میں شہر کے معروف عالم دین مولانا محمد احمد جالندھری نے خطاب کرتے ہوئے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں پیشہ ور گداگروں کی بجائے اپنے ملازمین کی مالی حوصلہ افزائی کریں اور روزانہ کی بنیاد پر صدقہ دیں -انہوں نے کہا کہ ان کے ان اعمال سے اللہ تعالی راضی ہونگے اور ان کے رزق حلال میں برکت پیدا ہوگی- مولانا محمد احمد جالندھری نے نشاط فیبرکس کی نئی عالیشان دوکان کی کامیابی کے لیے اجتماعی دعا کرائی جو گیارہ مرلہ کمرشل اراضی پر تعمیر کی گئی ہے – افتتاحی تقریب میں شریک افراد نے نشاط فیبرکس کے پروپرائٹر میاں محمد خالد،اُنکے بڑے بھائی میاں محمد ظہیر بابر اور تینوں صاحبزادوں میاں محمد عمر خالد،میاں محمد بلال خالد اور میاں محمد حمزہ خالد کو مبارکباد دی ،اُنہیں گلدستے پیش کیے نیز مستقبل میں اُنکی مزید کامیابیوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا