Advertisements

سرکاری اراضی کی نیلامی و لیز واجبات کی وصولی کے اہداف بروقت مکمل کئے جائیں ڈاکٹر محمد افضل معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب

The auction of government land and the targets of recovery of lease dues should be completed in time
Advertisements

بہاول پور:16/ نومبر  معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایت کے مطابق سرکاری اراضی کی نیلامی و لیز واجبات کی وصولی کے اہداف بروقت مکمل کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی احسان الحق چوہدری، ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز انجم،اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی،اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ اور ویڈیو لنک کے ذریعے اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور اور خیرپورٹامیوالی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کی تمام تحصیلوں میں بورڈ آف ریونیو کی ہدایت کے مطابق سرکاری اراضی کے لیز واجبات کی وصولی کا جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی کہ سرکاری اراضی کے محصولات کی وصولی میں مزید تیزی لائی جائے۔اجلاس میں عارضی کاشت سکیم اندرون ممنوعہ زون، چراہ گاہ و بیرون ممنوعہ زون، زرعی گریجویٹ سکیم کے تحت لاٹ بندی، نیلامی و بقایا جات محصولات و دیگر امور کو زیر بحث لایا گیا۔ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے ہدایت کی کہ حکومتی محصولات  کی بروقت تکمیل کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور مربوط حکمت عملی کے تحت اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔