سربراہان مملکت کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات جاننے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
Advertisements
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے قیام پاکستان سے اب تک سربراہان مملکت کو بیرون ملک سے کتنے تحائف ملے؟ توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کے حصول کیلئے شہری کی دائر درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزرائے اعظم اور صدور کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات فراہم کی جائیں، تحائف کی مارکیٹ ویلیو اور لگائی گئی قیمت کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔
Advertisements
درخواست میں کہا گیا ہے کہ انفارمیشن کمیشن پہلے ہی توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے چکا ہے، انفارمیشن کمیشن کے 29 جون 2022 کے فیصلے پر عملدرآمد کرایا جائے۔
واضح رہے کہ درخواست گزار ابوزر سلمان نیازی نے درخواست میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور انفارمیشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔