Contact Us

ترمیمی بل میں جنوبی پنجاب کیساتھ صوبہ بہاولپورکی بحالی بھی شامل کی جائے عارف عزیز شیخ: حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے سابق ایم این اے کی مخدوم سید امجد بخاری، خورشید بھٹی ، مہر بشیر احمد اور رانا ساجد غفار کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو

The amendment bill should also include the rehabilitation of Bahawalpur province along with South Punjab

چنی گوٹھ(نامہ نگار) سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ ترمیمی بل میں جنوبی پنجاب کیساتھ صوبہ بہاولپورکی بحالی بھی شامل کی جائے کیونکہ پنجاب اسمبلی نے دونوں صوبے بنانے کی سفارش کی ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عزیز فارمز پر مخدوم سید امجد بخاری، خورشید بھٹی ، مہر بشیر احمد اور رانا ساجد غفار کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عارف عزیز شیخ نے کہا کہ میں نے اپن ایم این اے شپ کے دوران صوبہ بہاولپور کی بحالی سمیت صوبہ جنوبی پنجاب اور صوبہ ہزارہ بنانے کے لئے سفارشات مرتب کر کے حکومت کو دی تھیں انھوں نے کہا کہ آئین کیمطابق متعلقہ صوبے کی اسمبلی کی سفارش پر نیا صوبہ معرض وجود میں آ سکتا ہے چنانچہ پنجاب اسمبلی نے اس آئینی تقاضے کو پیش نظر رکھتے ہوئے صوبہ بہاولپور کی بحالی اور جنوبی پنجاب کے قیام کی قراردادیں منظور کیں جنوبی پنجاب کیلئے اسمبلی نے ایک کمیشن قائم کر نے سفارش کی جو اسکے جغرافیائی مالی اور انتظامی مسائل کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے۔ بہاولپور پہلے ہی ایک  الگ مکمل صوبے کے طور پر کام کرتا رہا ہے اسکی اننچاس ارکان کی ایک۔ صوبائی اسمبلی تھی جس کا وجود ون یونٹ کے قیام تک باقی رہا ۔ سابق ایم این اے نے کہا کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ قبل ازیں انہوں نے علاقہ میں شادیوں میں شرکت کی اور فوت ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

مزید پڑھیں