احمد پور شرقیہ پریس کلب کے الیکشن 2026 شفاف، غیر جانبدار اور آزادانہ ہوں گے۔ عمران حفیظ خان
اتحاد میڈیا کلب کا مشاورتی اجلاس، انتخابی عمل کو دباؤ، اثر و رسوخ اور دھاندلی سے مکمل پاک رکھنے کے عزم کا اظہار
احمد پور شرقیہ(پریس ریلیز ) چیئرمین اتحاد میڈیا کلب عمران حفیظ خان کی سربراہی میں اتحاد میڈیا کلب کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں احمد پور شرقیہ پریس کلب کے الیکشن 2026 کے حوالے سے جامع بیانیہ جاری کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پریس کلب کی ساکھ، صحافتی برادری کا اعتماد اور ادارے کی مضبوطی اسی صورت ممکن ہے جب الیکشن مکمل شفافیت، غیر جانبداری اور آئینی تقاضوں کے مطابق عمل میں لائے جائیں گے۔
مزید بیانیے میں واضح کیا گیا کہ آئندہ احمد پور شرقیہ پریس کلب کے الیکشن کسی بھی قسم کے دباؤ، سیاسی اثر و رسوخ یا دھاندلی سے پاک ہوں گے اور ہر مرحلے پر آزادانہ اور منصفانہ ماحول یقینی بنایا جائے گا۔ مشاورتی کمیٹی اور ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نتائج وہی سامنے آئیں گے جو ووٹروں کی اصل رائے کی عکاسی کریں گے مشاورتی اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ کسی گروہ، مخصوص لابی یا سلیکٹڈ مفاد کو انتخابی عمل پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ احمد پور شرقیہ پریس کلب کو ایک جمہوری ادارہ قرار دیتے ہوئے شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ شفاف الیکشن ہی مضبوط قیادت اور باوقار صحافت کی بنیاد ہیں

