Advertisements

ملک کے طول وعرض میں آباد عباسی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جائے گا۔ پرنس بہاول خان عباسی

Prince Bahawal Abbas Khan abbasi
Advertisements

مری،آزاد کشمیر اور سندھ میں رہنے والی سرکردہ عباسی شخصیات اس سلسلے میں مجھ سے رابطے میں ہیں

امیر آف بہاول پور کے ولی عہد کی فیروزہ میں نسرین عباسی ایڈووکیٹ اور نمبردار زاہد خان کی اقامت گاہ پر گفتگو

Advertisements

فیروزہ(نامہ نگار)امیر آف بہاول پور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کے طول وعرض میں بسنے والی عباسی برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا جائے گا۔اس سلسلے میں مری، آزاد کشمیر اور سندھ میں آباد سرکردہ شخصیات نے ان سے رابطے کئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروزہ،لیاقت پور میں محترمہ نسرین عباسی کے والد کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد وہاں موجود دادپوترہ برادری کی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سابق سول جج یحیی خان کلاچی،میاں نوید ایاز ایڈووکیٹ اور میاں عبدالمجید جمشید بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔پرنس بہاول عباس خان عباسی نے اس موقع پر سوگوار خاندان سے تعزیت کا بھی اظہار کیا اور محترمہ نسرین عباسی ایڈووکیٹ کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔بعد ازاں پرنس بہاول خان عباسی،نمبردار زاہد خان عباسی کی اقامت گاہ پر گئے،جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ننھی منی بچیوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر انہوں نے داد پوترہ عباسی برادری کے سرکردہ افراد سے برادری کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

Prince Bahawal Abbasi offering condolences on the demise of the mother of Nasreen Abbasi advocate
فیروزہ۔پرنس بہاول عباس خان عباسی،محترمہ نسرین عباسی ایڈووکیٹ کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
فیروزہ۔امیر آف بہاول پور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی، زاہد خان عباسی نمبردار کی اقامت گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے