ولی عہد پرنس بہاول عباسی کے نانا ملک محمد اسلم خان مرحوم کی8ویں برسی منائی گئی
اٹک اور لاہور میں قرآن خوانی کی تقریبات،ملک محمد شمشیر اسلم نے دادا کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی،نواب صلاح الدین عباسی کی لاہور رہائش گاہ پر بھی قرآن خوانی کا اہتمام
اٹک(پ ر)ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کے نانا اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی/ وفاقی وزیر ملک محمد امین اسلم خان کے والد گرامی سابق صوبائی وزیر ملک محمد اسلم خان مرحوم کی8ویں برسی 13نومبر کو خاندانی رسم ورواج کے مطابق منائی گئی۔
سابق صوبائی وزیر وسابق ایم این اے ملک محمد اسلم خان مرحوم کے پوتےملک محمد شمشیر اسلم نے دیگر عزیز واقارب کے ہمراہ جاگیر شمس آباد،اٹک کے آبائی قبرستان حاضری دی اور اپنے دادا مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی کی ڈیفنس لاہور کی اقامت گاہ پر بھی ملک محمد اسلم خان مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور شرکاء میں طعام تقسیم کیا گیا۔