اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 82ویں اجلاس وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی زیر صدارت عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر ایڈوانسڈسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے اجلاس کا ایجنڈہ اور گزشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ پیش کیا۔ اجلاس میں ایم فل، ایم ایس، ایم ایس سی، ایم بی اے اور ایل ایل ایم کے میرٹ کے طریقہ کار میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ ایم فل اور ایم ایس کی سطح پر کثیر الموضوعاتی مضامین کے نفاذ کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پی ایچ ڈی کے93 مقالات کے عنوانات اور ممتحنین کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور گیٹ سبجیکٹ ٹیسٹ، پیپر کی تیاری دوسری جامعات کے اساتذہ سے کرانے پر بھی غور کیا گیا اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور گیٹ سبجیکٹ ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس کے تعین کا بھی جائزہ لیا گیا۔ معزز ممبران نے مماثلت انڈیکس اور سرقہ کو چیک کرنے کی پالیسی سے متعلق پالیسی کا بھی جائزہ لیا۔