پاک فوج بہادری اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
Advertisements
راولپنڈی: چھٹے انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقابلے قومی انسداد دہشت گردی سینٹر پبی میں ہوئے، پاکستان آرمی کی 7 اور 10 بین الاقوامی ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا، مقابلے پبی کے پہاڑی علاقوں میں 7 سے 9 مارچ تک جاری رہے، یہ مقابلے اب بین الاقوامی ٹیم اسپرٹ ایویلیویشن ایونٹ بن چکے ہیں
Advertisements
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کی تعریف کی، انہوں نے مقابلوں کو افواج کی تربیتی مشق اور فزیکل فٹنس کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بہادری، باہمی تعاون اور قابلیت کے اوصاف کو برقرار رکھتی ہے۔