Advertisements

مشہور بزرگ سید عبداللہ شاہ رحمہ اللہ کا ایک روزہ 311واں سالانہ عرس مبارک 2 مئی کو منعقد ہو گا۔

Advertisements

سجادہ نشین پیر سید شمس الحق شاہ آف جھنگ مزار کو عرق گلاب سے غسل دے کر تقریبات کا افتتاح کریں گے

نعت خوانی اور محفل سماع کا بھی اہتمام کیا جائے گا جب کہ مریدین اور عام لوگوں میں لنگر تقسیم کیا جائے گا۔خادم مزار محمد ارشد

Advertisements

احمد پور شرقیہ(سٹاف رپورٹر)شہر کے مشہور بزرگ سید عبداللہ شاہ رحمہ اللہ کا 311 واں ایک روزہ سالانہ عرس 2 مئی کو محلہ فتانی میں ہو گا،مزار کے خادم حاجی محمد ارشد کی اطلاع کے مطابق درگاہ سید عبداللہ شاہ رحمہ اللہ کے سجادہ نشین پیر سید شمس الحق شاہ آف جھنگ عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح مزار کو غسل دینے کے بعد چادر چڑھا کر کریں گے۔اس موقع پر نعت خوانی اور محفل سماع بھی منعقد ہو گی جب کہ مریدین اور عام لوگوں میں لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا۔