موٹر وے پولیس کا 25 واں یوم تاسیس بیٹ 21 احمد پور شرقیہ میں منایا گیا
احمد پور شرقیہ(نامہ نگار )موٹر وے پولیس کا 25 واں یوم تاسیس بیٹ 21 احمد پور شرقیہ میں منایا گیا 26 نومبر 1999 کو موٹر وے پولیس کا آغاز ہوا تھا موٹر وے پولیس نے اس عرصہ میں اپنی ایمانداری سے کام کرتے ہوئے اچھی شہرت پائی ہے ندیم گل اعوان ڈی ایس پی موٹر وے پولیس احمد پور شرقیہ آئی جی موٹر وے پولیس سید انعام غنی ڈی آئی جی سنٹرل مالک یوسف سیکٹر کمانڈر میاں افنان کی ھدایت پر ڈی ایس پی موٹر وے پولیس احمد پور شرقیہ کی زیر نگرانی موٹر وے پولیس کا 25 واں یوم تاسیس بیٹ 21 میں انتہائی جوش و جذبہ سے منایا گیا تقریب میں مہمان خصوصی گورنمٹ صادق عباس کالج کے پرنسپل رضا اللّه خان نے اپنے سٹاف کے ہمراہ شرکت کی دن کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا کیک کاٹا گیا ملکی سلامتی کے لئے دعا کی گئی بعد ازاں ٹال پلازہ احمد پور شرقیہ پر 1122 کے ساتھ روڈ پر سیفٹی راک کی گئی اس موقع پر آفیسر محمد ساجد محمد نور احمد شفقت علی و دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔