Advertisements

پاکستان تحریک انصاف سمہ سٹہ اور خانقاہ شریف کے کارکنان کی یوم تشکر ریلی

Thanksgiving day rally of PTI Sama Satta and Khanqah Sharif workers
Advertisements

سمہ سٹہ(ملک طارق)پاکستان تحریک اںصاف سمہ سٹہ اور خانقاہ شریف کے کارکنان کی طرف سے یوم تشکر کی ریلی تانگہ اڈاسمہ سٹہ سے شروع ہوکر مین بازارسمہ سٹی سے  ریلوے اسٹیشن چوک سمہ سٹہ پراختتام پزیر ہوئی یوم تشکر ریلی سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کاتاریخی فیصلہ کرکے عدلیہ کے وقار کوبلندکیاعمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کوبھرپور کامیابی ملی، وزیراعلی پنجاب عوامی فلاحی پروگرام فوری بحال کرینگے۔ ان خیالات کااظہارپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان وعہدیداران چوہدری محمد لیاقت ،سیدخالد شاہ،حافظ سید عمران عطاری،مہر علی عرف ملکی ،دلنواز عرف چڑا،ملک کلیم اللہ چنٹر،ملک شاہد پہوڑ،ملک ساجد کلیار،شاہ محمد شاہ،لطیف شاہ ،جہازیب شاہ،سید بلال شاہ،محمد عباسق قریشی ،محمد کامران شاہ،ودیگر نے یوم تشکرریلی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کوخراج تحسین پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام سمجھ چکے ہیں ضمیروں کاسوداکرنیوالے زبردستی ملک پرقابض ہوکرغریب اوربے سہاراعوام کے خون کاآخری قطرہ نچوڑناچاہتے ہیں عمران خان نے عوام میں شعور بیداری پیداکردیاہے اب نوجوان نسل کوپی ٹی آئی کی حمایت سے کوئی نہیں روک سکے گا مزید کہاکہ ہماراپی ٹی آئی کیلئے دیاجانیوالاایک ایک لمحہ عوام کی خدمت میں صرف ہورہاہے ہم پاکستان کی عوام کولوٹوں لیٹروں اورجاگیرداروں کے چنگل سے نکال کرآزادی دلاناچاہتے ہیں خدمت خلق کاجذبہ رکھنے والے عمران خان کی اللہ تعالی غیب سے مددکررہے ہیں ن لیگ اور پی پی پی نے نے ہمیشہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ایمپورٹڈ حکومت اپنی موت آپ مرچکی ہے ایمپورٹڈ ںااہل وفاقی حکومت نے بلومیں ٹیکس ٖڈال کر کسانوں اور تاجروں کے لیے بڑا امتحان عذاب کے مترادف ہے آخرمیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی خوشی میں ملک مہر علی عرف ملکی کی جانب سے کارکنان اور شہریوں میں مٹھائی بانٹی گئی ملک ملت کی سلامتی کے دعا کی گئی