وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی آپ کا شکریہ
تحریر:سید عابد حسن رضوی
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ حال ہی میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے ملازمین کے لئے پی آر الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے جس سے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے صوبہ بھر کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ فہم و فراست اور قائدانہ صلاحیتوں سے صوبہ بھر میں گرانقدر ترقیاتی کام کرائے ہیں اور صوبہ بھر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں جس سے لوگوں کو اعلیٰ اورمعیاری طبی سہولیات حاصل ہو رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے سابقہ دور حکومت میں بھی صوبہ بھر میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122جیسی قابل قدر سہولت فراہم کی جس سے معاشرے کے تمام افراد مستفید ہو رہے ہیں۔موجودہ دور میں بھی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے دائرہ کار میں اضافہ کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ افراد اس عظیم سہولت سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبہ بھر کے صحافیوں کے لئے رہائشی کالونیاں (صحافی کالونی) قائم کیں اور اس دور میں بھی اس میں اضافہ ہوا ہے جس سے نہ صرف صحافیوں کو ان رہائشی کالونیوں میں پلاٹ حاصل ہوئے ہیں بلکہ ان کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے افسران و ملازمین کوبھی صحافی کالونیوں میں کوٹہ دیا گیا ہے۔ڈی جی پی آر پنجاب کے افسران و ملازمین اس عظیم اقدام کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے شکرگزار ہیں۔
ڈی جی پی آرپنجاب کے افسران و ملازمین کے لئے خصوصی پی آر الاؤنس کے حصول کے لئے سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب جناب آصف بلال لودھی، ڈی جی پی آر پنجاب راؤپرویزاختر، ایڈیشنل ڈی جی پی آر روبینہ افضل،ترجمان وزیر اعلیٰ وپنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ، چوہدری محمد اقبال پریس سیکرٹری اور محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے سینئر افسران کی پرخلوص کاوشیں قابل قدر ہیں جس کے لئے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے جملہ افسران و ملازمین ان کے تہ دل سے شکرگزار ہیں۔
محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے افسران و ملازمین حکومت پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس اور مفاد عامہ کے دیگر منصوبوں کو صوبہ بھر میں اجاگر کرنے کے لئے بھرپور کاوشوں میں مصروف عمل ہیں اور اس سلسلہ میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سمیت ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ بھی حکومتی اقدامات کو موثر انداز میں عوام الناس تک پہنچایا جا رہا ہے۔ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے افسران و ملازمین حکومتی اقدامات کو شاندار انداز میں اجاگر کرنے کے لئے ہمہ وقت خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ یہ امر قابل رشک ہے کہ جملہ ملازمین تعلقات عامہ کی محنت اور خدمات کو سمجھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ڈی جی پی آر افسران و ملازمین کو ایک سو فیصد پی آر الاؤنس دینے کی منظوری دی ہے۔ اس پرمسرت موقع پر محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے تمام افسران و ملازمین وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکرگزار ہیں۔