Advertisements

طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں تھانہ روڈ اور پوسٹ آفس روڈ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے حسن عسکری شیخ

hassan Askari Sheikh MPA Chanigoth
Advertisements

میں نے تھانہ روڈ پر کارپٹنگ کرنے کا افتتاح کر دیا ہے اور یہ سڑکیں رواں ہفتے میں ہی عوام کے لئے کھول دی جائیں گی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی گفتگو

چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی قیادت میں تھانہ روڈ اور پوسٹ آفس روڈ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے ، 8 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق اور معززین علاقہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ میں نے تھانہ روڈ پر کارپٹنگ کرنے کا افتتاح کر دیا ہے اور یہ سڑکیں رواں ہفتے میں ہی عوام کے لئے کھول دی جائیں گی ، انہوں نے بتایا کہ پوسٹ آفس روڈ کے دونوں اطراف نکاسی آب کے لئے نالے بنائے جائیں گے، سٹریٹ لائٹس اور سڑکوں پر پلانٹیشن بھی کی جائے گی ،

Advertisements

ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کرپشن سے پاک معیاری کام کیا جا رہا ہے اور کمیشن مافیا کا داخلہ مکمل طور پر بند ہے ، انہوں نے کہا کہ اب وعدے نہیں بس کام ہوں گے ، سابقہ عوامی نمائندوں نے چنی گوٹھ کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے یہ علاقہ پسماندگی کی دلدل میں چلا گیا ، انہوں نے کہا کہ مزید اٹھارہ پختہ سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے اور وہ بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں ۔ اس موقع پر چوہدری اعظم علی پٹواری ، جام سعید لاڑ ، طارق خان عباسی ، سردار غازی خان پٹھان ،راؤ رضوان علی ، سردار شریف خان لبانہ ، چوہدری منشاء گجر ، چوہدری عبدالغفار آرائیں ، رانا ساجد غفار ، چوہدری عمر سعید ، رانا محمد حسین ، ملک صفدر علی ، ملک ساجد علی ، سجاد خان عباسی نمبردار ، ملک محمد رمضان آرائیں ، محمد افضل پنوار اور دیگر شامل تھے ۔