Advertisements

تھانہ چنی گوٹھ سے نشہ کا عادی ملزم محمد ارشدحوالات کی چھت پھاڑ کر فرار

Chanigoth Police Station
Advertisements

اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ تھانہ چنی گوٹھ پہنچ گئے, دوسری اطلاع کے مطابق مفرور ملزم ڈیرہ نواب صاحب سے گرفتار کرلیا گیا


چنی گوٹھ (نامہ نگار) تھانہ چنی گوٹھ کی حوالات میں منشیات کے مقدمہ میں بند نشے کا عادی ملزم نشہ نہ ملنے پر حوالات کی چھت پھاڑ کر فرار ہو گیا ، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ تھانہ چنی گوٹھ پہنچ گئے اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ چنی گوٹھ کے علاقہ موضع ارائیں والا کے رہائشی محمد ارشد ولد نزر حسین جو کہ نشہ کا عادی ہے اور اس پر تھانہ چنی گوٹھ میں مقدمہ نمبر 141/25 زیر دفعہ 9 بی درج تھا جو کہ حوالات میں بند تھا گزشتہ روز نشہ نہ ملنے کی وجہ سے اس نے حوالات کی چھت پھاڑی اور فرار ہو گیا ،آخری اطلاعات کے مطابق پولیس نے ملزم محمد ارشد کو ڈیرہ نواب صاحب سے گرفتار کر لیا تھا ۔

Advertisements