Advertisements

بلوچستان میں دہشت گردوں نے لیفٹننٹ کرنل لئیق بیگ کو اغوا کے بعد شہید کردیا، آئی ایس پی آر

armed forces should be kept away from political discourse
Advertisements

راولپنڈی: دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے زیارت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو اغوا کے بعد شہیدکر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نےلیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کو  12 اور 13جولائی کی رات زیارت کےقریب  سے اغوا کیا تھا۔

Advertisements

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نےکرنل لئیق بیگ کےکزن عمرجاوید کوبھی اغوا کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ ڈی ایچ اے کوئٹہ میں خدمات سر انجام دے رہے تھے، لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ اور ان کے کزن کے اغوا کی اطلاع پر آرمی کوئیک ری ایکشن فورس روانہ کی گئی جس نے دہشت گردوں کا پیچھا کرکے ان کا منگی ڈیم کے پاس موجودگی کا سراغ لگایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے، سرچ آپریشن میں ایس ایس جی کے جوانوں اور  ہیلی کاپٹرز  نے حصہ لیا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ وگولا بارود کی بڑی مقدار  برآمد ہوئی

آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشت گرد مغوی عمر کو لےکر فرار ہو گئے، بے گناہ شہری کی بازیابی اور مجرموں کوپکڑنے کے لیے پرُعزم ہیں، خراب موسم کے باوجود سکیورٹی فورسز کا علاقے میں آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن، استحکام اور  ترقی سبوتاژ کرنےکی کوششیں ناکام بنانےکے لیے پرعزم ہیں۔