Advertisements

شریف اللہ نے ایف بی آئی حکام کے سامنے کابل حملے میں مدد کرنے کا اعتراف کرلیا

United States Department of Justice
Advertisements

امریکن انٹیلی جنس ایجنسی نے معلومات فراہم کیں اور پاکستان نے دہشت گرد سرغنہ کو پکڑا جس کے لئے ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ

  واشنگٹن: (  مانیٹرنگ ڈیسک ) داعش کے دہشتگرد شریف کی گرفتاری پر امریکی محکمہ انصاف کا بیان سامنے آ گیا۔   امریکی محکمہ انصاف کے مطابق شریف اللہ نے ایف بی آئی حکام کے سامنے کابل حملے میں مدد کرنے کا اعتراف کیا، شریف اللہ نے گرفتار 4 حملہ آوروں میں سے دو کی شناخت کر لی۔  امریکی حکام کے مطابق شریف اللہ نے خاص طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور امریکی یا طالبان کی چوکیوں پر نظر رکھی، شریف اللہ کو پانچ مارچ 2025 کو ورجینیا میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Advertisements

 امریکی محکمہ انصاف کے مطابق شریف اللہ پر تباہ کن حملہ کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا، شریف اللہ پر دہشت گرد تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔  دوسری جانب امریکن سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سرغنہ شریف اللہ عرف جعفر کے پکڑے جانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کر دیا۔  سیکرٹری دفاع نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے میں امریکا اور پاکستان نے مل کر کام کیا۔  انہوں نے کہا کہ امریکن انٹیلی جنس ایجنسی نے معلومات فراہم کیں اور پاکستان نے دہشت گرد سرغنہ کو پکڑا جس کے لئے ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں