آواران میں دہشت گردوں کا فورسز کی چوکی پر حملہ، میجر شہید سپاہی زخمی
Advertisements
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان آواران کے علاقہ کاہان میں گزشتہ رات دہشت گردوں نے فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں میجر شاہد بشیر شہید جب کہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے کے بعد فرار ہونے والے دہشت گردوں کا قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا، جس پر فرار سے روکنے پر دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی، فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ اور شدید جھڑپ کے دوران میجر شاہد بشیر جام شہادت نوش کر گئے، جب کہ جھڑپ کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچاتے ہوئے ایک اور سپاہی زخمی ہو گیا۔