Advertisements

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا حملہ، 2 جوان شہید

Terrorist attack during security forces operation in Balochistan 2 young martyrs
Advertisements

راولپنڈی (نوائے احمد پور شرقیہ رپورٹ/ اتوار، 14 نومبر 2021ء) صوبہ بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں دو جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاپ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، علاقے میں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھی، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے حملے میں لانس نائیک لیاقت اقبال اور سپاہی رمضان شہید ہو گئے۔

Advertisements

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔ سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے، بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کا عمل متاثر ہونے نہیں دیں گے۔