Advertisements

عمران خان کو قتل کی دھمکی پر عطا تارڑ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

Atta Tarar
Advertisements

اسلام آباد: پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور لیگی رہنما عطا تارڑ، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور رائے قمر سمیت دیگر افراد کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

حافظ آباد تھانے میں درج ہونے والے مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ رائے قمر نے لیگی قیادت کے حکم پر عمران خان کو واجب القتل قرار دیا اور مذہبی منافرت پھیلائی۔

Advertisements

مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مبینہ طور پر لیگی رہنماؤں نے رائے قمر کو ہدایت دی تھی کہ وہ خان صاحب کو واجب القتل قرار دے جبکہ عطا تارڑ اور سائرہ تارڑ دھمکی پر تالیاں بجاتے رہے اور شاباش بھی دی

اُدھر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عمران خان کو دھمکیاں دینے والے لیگی رہنماؤں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایسے کسی بھی شخص کو کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی جو مذہب کے نام پر تخریب کاری کرنا چاہتا ہے۔

مقدمہ اندراج کے بعد مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تاڑ نے وضاحت کی کہ انہوں نے رائے قمر کے بیان پر معذرت اور شدید مذمت بھی کی تھی۔