Contact Us

بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں گر کردس سالہ بچہ سجان جاں بحق

Ten years old kid drowned to death in rainy pit

ریسکیو ٹیم نے ریلوے فلائی اوور کی دیوار کی تعمیر کے لئے کھودے گئے گئے گڑھے سے بچے کو مردہ حالت میں باہر نکالا

احمد پورشرقیہ (نامہ نگار)بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں گر کردس  سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔تفصیل کے مطابق کوٹلہ موسی خان روڈ پر ریلوے فلائی اوور  کی دیوار کی تعمیر کے لئے کھودے  گئے گئے گڑھے میں گزشتہ صبح ہونے والی شدید بارش سے گڑھا پانی سے بھرگیا۔ جس میں بہاری کالونی کے رہائشی  عثمان کا دس سالہ بیٹا سجان پیر پھسلنے  سے گر گیا جس کی اطلاع ریسکیو کو دی گئی۔ ریسکیو ٹیم نے  موقع پر پہنچ کر بچے کو باہر نکالا تاہم  دس سالہ سبحان اس دوران جاں بحق ہو چکا تھا ۔

مزید پڑھیں