Advertisements

چنی گوٹھ کے جام سعید اور بہاولپور کے تطہیر الحسن پپو سمیت طارق بشیر چیمہ گروپ کے دس اراکین تحفظ امن عامہ آرڈیننس کے تحت چودہ روز کے لیے سینٹرل جیل بہاولپور میں نظر بند

Ten Members of Tariq Bashir Cheema Group, Including Jam Saeed of Channi Goth and Tahirul Hasan alias Pappu of Bahawalpur, Sent to Central Jail Bahawalpur for 14 Days Under Maintenance of Public Order Ordinance
Advertisements

این اے 168کے ضمنی انتخاب میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے مز کورہ افراد کو ضلعی پولیس نے حراست میں لیا تھا جنہیں اب سینٹرل۔جیل بھیج دیا گیا ہے

چنی گوٹھ (نامہ نگار) این اے 168 بہاولپور-V کے ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے احکامات پر حراست میں لیے گئے سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ گروپ کے 10 افراد کو 14 روز کیلئے حراست میں رکھنے کے احکامات جاری کر دیے۔ حکم نامے کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی رپورٹ پر مغربی پاکستان مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس 1960 کی دفعہ 3(1) کے تحت سید طاہر الحسن ترمذی عرف پپو طاہر، محمد نصیر، نذیر احمد، عثمان علی، محمد بشیر، مینا خان، ذیشان علی، محبوب احمد، قربان حسین اور جام سعید کو نیو سنٹرل جیل بہاولپور میں 14 روز کیلئے حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Advertisements