اسلامیہ فاؤنڈیشن کی قرعہ اندازی تین خوش نصیب اشخاص مفت عمرہ کی سعاد ت حاصل کریں گے

Advertisements
اس رمضان شریف میں دس افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ پر بھجوایا جارہاہے چیئرمین عامر شہزاد
احمدپورشرقیہ : اسلامیہ دسترخواں 25 رمضان المبارک کی شب ختم قرآن کے بعد قرعہ اندازی تین خوش نصیب اشخاص کے نام نکلے جو عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے یاد رہے اس دسترخوان میں ایک ہزار کے قریب روزہ داروں نے سحری کی اور چھ ہزار کے قریب افطاری میں لوگوں نے شرکت کی.ا س مو قع پر قرعہ اندازی کے لئے تین خوش نصیب شرکاء کے نام نکالے گئے جوکہ اسلامیہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین عامر شہزاد کی طرف سے مفت عمرہ کی سعاد ت حاصل کریں گے۔ اس مو قع پر عامر شہزاد نے بتا یا کہ اس رمضان شریف میں دس افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ پر بھجوایا جارہاہے۔
Advertisements