Advertisements

کراچی میں مظاہرین کی امریکی قونصلیٹ میں داخلے کی کوشش، جھڑپوں میں 10 افراد جاں بحق، 35 زخمی

ten killed in Karachi as protests over Khamenei martyrdom erupt in major cities
Advertisements

اسلام آباد میں بھی مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، لاہور میں امریکی قونصل خانے کے باہر دھرنا

کراچی: ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد کراچی میں مشتعل مظاہرین نے امریکی قونصل خانے پر دھاوا بول دیا، جھڑپوں میں 10 مظاہرین جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔ کراچی میں ایم ٹی خان روڈ پر مظاہرین نے امریکی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی گئی جس میں 10 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو سول اور جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے جواب میں مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔

Advertisements

مشتعل مظاہرین نے سلطان آباد میں ٹریفک پولیس کی چوکی اور ایک موٹر سائیکل کو نذرآتش کردیا۔ امریکی قونصلیٹ کے قریب مظاہرین کی بڑی تعداد موجود ہے جہاں ایس ایس پی کیماڑی کے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

لاہور

لاہور میں بھی مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے باہر توڑ پھوڑ کی، پولیس نے مظاہرین کی امریکی قونصلیٹ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ کے سامنے لگائے سکیورٹی کیمپ بھی اکھاڑ دیے۔ مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ شملہ پہاڑی کے باہر دھرنا دے دیا۔ احتجاج میں نوجوانوں، خواتین و بچوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔ خواتین نے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی ہیں۔ امریکی قونصلیٹ کے باہر مظاہرین کو روکنے کےلئے کنٹینرز کھڑے کردیے گئے۔ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ رینجرز کے دستے بھی پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد

اسلام آباد میں مظاہرین کی امریکی سفارتخانے کی طرف پیش قدمی جاری ہے، پولیس مظاہرین کو منتظر کرنے کیلئے شدید شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کر رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔