Advertisements

سابق وزیراعظم نوازشریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ‎‎

Nawaz Sharif and Maulana Fazal-ur-Rehman
Advertisements

دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف لانگ مارچ اوران ہاؤس تبدیلی سمیت مختلف اہم قومی امورپربھی مشاورت کی جب کہ مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو آج پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پربھی اعتماد میں لیا ۔نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی تحریک پر طویل مشاورت ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے حکومت سے عوام کو نجات دلانے کیلئے تحریک تیزکرنے پر اتفاق کیا۔  نوازشریف نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جوبھی فیصلہ ہو گا اس کا (ن) لیگ بھرپور ساتھ دے گی۔