سابق وزیراعظم نوازشریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
دونوں رہنماؤں نے حکومت مخالف لانگ مارچ اوران ہاؤس تبدیلی سمیت مختلف اہم قومی امورپربھی مشاورت کی جب کہ مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو آج پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پربھی اعتماد میں لیا ۔نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کی تحریک پر طویل مشاورت ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے حکومت سے عوام کو نجات دلانے کیلئے تحریک تیزکرنے پر اتفاق کیا۔ نوازشریف نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جوبھی فیصلہ ہو گا اس کا (ن) لیگ بھرپور ساتھ دے گی۔