Advertisements

تحصیلدارو سب رجسٹرارعدنان اشرف کا ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ موضع اوتیرامیں کروڑوں مالیت کا96کنال سرکاری زرعی رقبہ واہ گزار کرالیا گیا

tehsildar-sub-registrar-adnan-ashraf-grand-operation-against-illegal-occupants
Advertisements

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار )تحصیلدارو سب رجسٹرارعدنان اشرف کا ناجائز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن،موضع اوتیرامیں کروڑوں مالیت کا96کنال سرکاری زرعی رقبہ واہ گزار۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیہ کی ہدایات اور اسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ کے احکامات کی روشنی میں تحصیلداروسب رجسٹرار عدنان اشرف،گرداورسلیم خان بلوچ،پٹواری محمدعارف،پولیس کی بھاری نفری اور بھاری مشینری کے ہمراہ موضع اوتیرامیں صوبائی حکومت کی سرکاری اراضی (12ایکڑ)96کنال مالیتی1کروڑ80لاکھ روپے واگزار کرالی،سرکاری اراضی پر کاشت فصلات گندم،سرسوں اور چارہ پر کاروائی کرتے ہوئے موقع پر ہل چلواکر رقبہ واگزار کرالیا گیا۔سرکاری اراضی پر عرصہ دراز سے قبضہ مافیا نے ناجائز قبضہ کر رکھا تھا۔ اس مو قع پرتحصیلدار وسب رجسٹرارعدنان اشرف نے بتایا کہ پوری تحصیل میں ناجائز قابضین کے خلاف بھرپورآپریشن جاری ہے۔ کوئی کتنا بااثر کیوں نہ ہو اسے سرکاری رقبہ پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلا امتیاز آپریشن کیا جارہا ہے۔ ناجائز قابضین ملک وقوم کے دشمن ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔عوام کوچاہیے کہ وہ بھی اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے ناجائز قابضین کی نشاندہی کریں تاکہ ناجائز قابضین کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔اس مو قع،  محمدنادر، رانامختیاراورمحسن شہزاد بھی اُن کے