Advertisements

فیک خبروں سے معاشرہ میں بگاڑ اور مسائل پیدا ہوتے ہیں شاہد حسین سپرا, ڈاکٹر محمد رفیق سمیجہ,مسز عائشہ ذیشان عبدالحمید ثاقب محمد اکرم ظفری

Journalists Forum Ceremony
Advertisements

تحصیلدار, ڈپٹی ڈائریکٹرلائیو سٹاک,ماہر تعلیم, سینیئر صحافی اور صدر یونین آف جرنلسٹ کا جرنلسٹ فورم قلم گروپ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب


احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) صحافیوں کو علاقائی مسائل کے حل میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چائیے فیک  خبروں سے معاشرہ میں بگاڑ اور مسائل پیدا ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار مہمانان گرامی تحصیلدار  شاہد حسین سپرا ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد رفیق سمیجہ ماہر تعلیم مسز عائشہ ذیشان سینیئر  صحافی محمد اکرم ظفری ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب نے جرنلسٹ فورم قلم گروپ کے زیر اہتمام عوامی مسائل کے حل میں صحافیوں کا کیا کردار ہوناچائیے کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا

Advertisements

انہوں نے کہا کہ اہل قلم ہی وہ لوگ ہیں جو اپنے مثبت فرائض سے معاشرہ میں غریب کو انصاف اور مسائل کو بہتر طریقے سے حل کروا سکتے ہیں مگر اس کے لیے معیار صحافت کو قائم کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ بغیر  تصدیق اور  ثبوت کے شائع ہونے والی خبریں جو بدنامی اور کسی کی دل آزاری کا باعث بنتی ہیں ایسے عمل کو روکنا وقت کی ایم ضرورت ہے آخر میں جرنلسٹ فورم قلم کی جانب سے مہمانان گرامی نے سال 2024 کے لیے صحافتی خدمات پر سینیئر صحافی محمد اکرم ظفری ذیشان غفار چوہدری  صدر یونین آف جرنلسٹ ڈاکٹر عبد الحمید ثاقب کو ایواڈ دیاجبکہ بہترین فرائض کی ادائیگی پر نوجوان صحافیوں مبشر احمد محمد کاشف کھوکھر محمد شاہد راجپوت محمد احمد اور عاطف سعید کو سرٹیفکٹس دئیے تقریب میں عارف ملک عبدالرحمن سومرو حافظ محمد شہباز عدیل بٹ عبدالقاسم محمد نادر نے بطور مہمان خاص شرکت کی