تحصیلدار الیاس احمد قریشی نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ جات میں اشیائے خوردنوش کے پیکٹ اور کھانا تقسیم کیا

Tehsildar Ilyas Ahmad Qureshi distributed food packets in flood affected areas

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر بھاولپورظہیر انو ر جپہ کی ہدایت پر تحصیلدار الیاس احمد قریشی نے تحصیل احمد پور شرقیہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ جات پپلی راجن،نوشہرہ،بھاولپور گھلواں، جھانگڑہ، اسماعیل پور، تبہ،مکھوڑاہ، عالیوان،بھنڈی،عبداللہ پور،بقاء پور،عالیوان ودیگر میں جاری ریسکیواینڈریلیف آپریشن کے دوران  سیلاب سے متاثرہ علاقہ جات اور ملحقہ آبادی میں مقیم افراد میں اشیائے خوردنوش کے پیکٹ اور کھانا تقسیم کیااور ان سے سہولیات کے بارے میں معلومات دریافت کی۔تحصیلدار الیاس احمدقریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے فلڈریلیف کیمپس قائم ہیں جہاں مقیم افراد میں کھانا اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ افراد اور ان کے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا ہے۔اسی طرح میڈیکل کیمپس میں علاج معالجہ کی سہولیات کے علاوہ مال مویشیوں کیلئے لائیوسٹاک کیمپس میں جانوروں کا علاج معالجہ اور چارہ کی فراہمی کی سہولیات بھی جاری ہیں،انتظامی امور کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر احمدندیم ہاشمی اور میں خود کر رہے ہیں۔تحصیلدار الیاس احمدقریشی نے مزید کہا کہ زندہ قومیں مشکل گھڑی میں گھبرانے کی بجائے متحدہوکرکام کرتی ہیں،سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کو مشکل گھڑی میں تنہا میں چھوڑیں گے۔سیلاب زدگان کی امداد ہرپاکستانی کا قومی فریضہ ہے۔ تحصیل بھر میں سیلاب زدگان کی امدادکیلئے کیمپ لگے ہوئے،جن میں ہرشہری کو بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہیے تاکہ مشکل میں پھنسے ہوئے ہمارے متاثرہ بھائیوں،بہنوں،ماؤں اوربچوں کی بروقت امدادکی جاسکے۔اس موقع پر گرداور عبدالرحمن لنگاہ،توحیدعباس شاہ، سلیم اختر بلوچ پٹواری،حافظ شفیق الرحمن پٹواری، محمدنادر اور دیگر بھی موجود تھے۔ تصویرہمراہ ہے۔

مزید پڑھیں