Advertisements

تحصیلدارعدنان اشرف کے کریانہ مرچنٹس،سبزی وفروٹس فروشوں اوراشیائے خوردونوش میں گراں فروشی کرنے والے دوکانداروں کوبھاری جرمانے

Tehsildar Adnan Ashraf imposes heavy fines
Advertisements

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار    )ڈپٹی کمشنربہاولپورعرفان علی کاٹھیہ کے احکامات اوراسسٹنٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدارعدنان اشرف نے چوک منیرشہید،ریلوے روڈ،چوک چاچابستی،چوک عباسیہ وغیرہ پرکریانہ مرچنٹس،سبزی وفروٹس فروشوں اوراشیائے خوردونوش میں گراں فروشی کرنے والے دوکانداروں کوبھاری جرمانے اور ایف آئی آر کا اندراج کیا۔تفصیل کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ وتحصیلدار عدنان اشرف نے چوک منیرشہید،ریلوے روڈ،چوک چاچابستی،چوک عباسیہ وغیرہ پرکریانہ مرچنٹس،سبزی وفروٹس فروشوں اوراشیائے خوردونوش میں گراں فروشی کرنے والے دوکانداروں کوہزاروں روپے جرمانے کیے اور متعددایف آئی آر کا اندراج کرکے پابندسلاسل کرادیا۔ اشیاء خوردونوش،سبزی اور پھلوں میں مہنگائی کرنے والے درجنوں کریانہ مرچنٹس،سبزی وفروٹ فروشوں کی انسپکشن کرتے ہوئے وارننگ جاری کی کہ دوکانداراپنی اپنی دوکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پرآویزاں کریں اور سرکاری ریٹ کے مطابق ہی اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ کسی صورت بھی غریب عوام کومصنوعی مہنگائی کرنے والے کے ہاتھوں لٹنے نہیں دیاجائے گا، اشیاء خوردونوش میں خودساختہ مہنگائی کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں ایسے افراد ملک وقوم کے دشمن ہیں اورکسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا۔ اس موقع پرریڈرخالد محمود،محمدنادر اور محمدعامربھی موجودتھے۔