Advertisements

تحصیل صدر  پیپلز پارٹی جام یعقوب جھلن، نائب صدر لشکر علی بھٹو ،اور عبد الحنان اختر کی مخدوم  سید احمد محمود سے ملاقات، صحت یابی پر پھول پیش کیے

Tehsil PresidentPPP Jam Yaqoob Jhalan, Vice President Lashkar Ali Bhutto, and Abdul Hanan Akhtar meet Makhdoom Syed Ahmed Mahmood, present flowers on his recovery
to me لاہور :پیپلز پارٹی تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر جام محمد یعقوب جھلن ،تحصیل نائب صدر لشکر علی بھٹو اور پیپلز پارٹی کے رہنما ملک عبد الحنان اختر سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کو اُنکی صحت یابی پر پھول پیش کر رہے ہیں
Advertisements

مخدوم سید احمد محمود پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہوں نے پیپلز پارٹی کو جنوبی پنجاب میں گراس روٹ لیول  تک فعال اور منظم کیا ہے تحصیل صدر پیپلز پارٹی جام محمد یعقوب جھلن کا شاندار خراج تحسین

لاہور ( پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر جام محمد یعقوب جھلن تحصیل نائب صدر لشکر علی بھٹو اور پیپلز پارٹی کے رہنما ملک عبدالحنان  اختر پر مشتمل وفد نے مخدوم ہاؤس لاہور میں سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود  کی لندن سے واپسی پر اُن سے ملاقات کی ان کی صحت یابی پر انہیں پھول پیش کیے ،  پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے-

Advertisements

پیپلز پارٹی تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر جام محمد یعقوب جھلن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم سید احمد محمود نے جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو منظم اور گراس روٹ لیول  تک فعال بنانے میں انتہائی کلیدی کردار ادا کیا ہے -انہوں نے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر کی صحت یابی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ  مخدوم سید احمد محمود پاکستان پیپلز پارٹی کا انتہائی قیمتی اثاثہ ہیں اور ہم  کارکنوں کو اُن کی قیادت پر فخر ہے