Contact Us

سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا فیصلہ حق و انصاف کی فتح ہے ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ

Tehsil President PTI Malik Muzzafar Karim advocate hails Supreme Court verdict about reserved seats

عدالتوں کے حقیقی معنوں میں انصاف فراہم کرنے سے ہی ملک میں جمہوریت پنپ سکتی ہے صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل احمدپور شرقیہ

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ نے مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا پرجوش خیر مقدم کیا ہے اور اسے حق و انصاف کی فتح قرار دیا ہے اپنے ایک اخبار ی بیان میں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں عین موقع پر پی ٹی آئی کو انتخابی نشان سے محروم کیاگیا اور اس کے امیدواروں کو الیکشن لڑنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں ڈالی گئی لیکن اس کے باوجود پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں اکثریت حاصل کی- ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر عدالتیں حقیقی معنوں میں انصاف فراہم کریں تو ملک میں جمہوریت فروغ پا سکتی ہے –

مزید پڑھیں