ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ کی پشاور کے پی ٹی آئی کے جلسہ عام میں شرکت تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی قیادت سے ملاقات
عمران خان کی کال پر لاکھوں افراد نے پشاور کے جلسہ میں شرکت کر کے ایک بار پھر اُنکی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے
موجودہ حکومت نے عدلیہ اور میڈیا کا گلا گھونٹ دیا حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی تحصیل صدر پی ٹی آئی کی پشاور سے گفتگو
پشاور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ عام میں شرکت کی اور وہاں پارٹی کی مرکزی قیادت اور خیبر پختوخواہ کی صوبائی قیادت سے ملاقات کی -اس موقع پر پشاور سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پشاور میں لاکھوں افراد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پی ٹی ائی کے جلسے میں شرکت کر کے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ملک بھر کے کروڑوں عوام آج بھی عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں –
ملک مظفر کریم تحصیل صدر پاکستان تحریک نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عدلیہ اور میڈیا کا گلا گھونٹ دیا ہے اس لیے حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں جہدوجہد کر رہے ہیں جو انشاء اللہ کامیابی سے ہمکنار ہوگی -اُنہوں نے عدلیہ کے اُن ججز کو خراج تحسین پیش کیا جو حکومت کے سامنے سر نگوں نہیں ہوئے ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ نے کہا کہ پشاور کے جلسہ عام نے عدلیہ کو پیغام دیا ہے کہ وہ آئین کے مطابق فیصلے کرے کیونکہ آئین کی پاسداری اس ملک میں سب پر فرض ہے

