پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی تحصیل صدر بہاول پور امیراں بی بی کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ سمہ سٹہ میں ادا کی گئی

نماز جنازہ میں ملک شاہ محمد چنڑ ,سید تطہیر الحسن ترمذی ملک امتیاز چنڑ ،سید نسیم عباس بخاری سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی
بہاول پور : پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی تحصیل صدر بہاول پور امیراں بی بی جو گزشتہ روز قضائے الہٰی سے وفات پا گئیں تھیں انکی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ سمہ سٹہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ قاری محمد اجمل اویسی نے پڑھائی جس میں مرحومہ بیٹے سجاد ڈھلو و دیگر عزیز و اقارب کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات و سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سمہ سٹہ ملک شاہ محمد چنڑ ،سابق سٹی صدر پی پی پی بہاول پور سید تطہیر الحسن ترمذی عرف پپو بھائی،سٹی صدر پی پی پی بہاول پور ملک امتیاز چنڑ،ڈاکٹر نیاز محمود،ضلعی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ملک عبدالحنان اختر،قاری عبدالرشید،رانا محمد مظفر زرگر،ملک محمد طارق آرائیں،سابق کونسلر ملک محمد نذر آرائیں،سید نسیم عباس بخاری،مقامی شوگر مل کے کین منیجر چوہدری فلک شیر، طارق عظیم سرویا،عبدالرحمن مغل، ملک محمد ریاض چنڑ سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی
مرحومہ کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک شاہ محمد چنڑ نے کہاکہ امیراں بی بی پیپلزپارٹی کا قیمتی اثاثہ تھیں ان کی وفات سے جہاں مجھے دلی صدمہ پہنچا ہے وہاں پیپلزپارٹی ایک ملنساز،خوش گفتار اورخدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ایک دبنگ جیالی سے محروم ہو گئی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ کریم مرحومہ کو اپنے جواررحمت جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ گہرا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔