پی ٹی آئی کے تحصیل صدر حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ کی قیادت میں قافلہ دوروز قبل ہی اسلام آباد پہنچ گیا
جمعہ کی نماز ادا کی . سٹی صدر ساجد سراج جلوانہ نائب صدر اسلم کانجو سینئر نائب صدر عمران خان بلوچ فنانس سیکریٹری ملک آصف خان کے علاوہ دیگر ہمراہ تھے
احمد پورشرقیہ (سٹی رپورٹر ) پی ٹی آئی کے فائنل جلسہ اسلام آباد میں شرکت کرنے کےلئے پی ٹی آئی کے تحصیل صدر حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ کی قیادت میں قافلہ دوروز قبل ہی اسلام آباد پہنچ گیا – تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن چوبیس نومبر کو عمران خان کی کال پر پرامن احتجاج میں شرکت کرنے کےلئے دوروزقبل ہی پی ئی آئی کے تحصیل صدر حافظ مظفر کریم مغل کی قیادت میں تمام تر رکاوٹوں کے باوجود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اس موقع پر انہوں نے جمعہ کی نماز ادا کی اور دعا کی چیرمین بانی پی ٹی آئی عمران خان جلد ہی جیل سے رہاہوکر ملک کے وزیر اعظم بنیں – سٹی صدر ساجدسراج جلوانہ نائب صدر اسلم کانجو سینئر نائب صدر عمران خان بلوچ فنانس سیکریٹری ملک آصف خان کے علاوہ دیگر ہمراہ تھے