حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث کاٹن فیکٹریوں کو چلانا ناممکن : چو ہدری خالد جاوید

Cotton

تحصیل احمد پور شرقیہ میں تیس کاٹن فیکٹریاں ہونے کے باوجود صرف پانچ سے چھ فیکٹریاں اس وقت چل رہی ہیں جبکہ باقی ساری بند پڑی ہیں


اگر حکومت کا ٹن انڈسٹری کو سستی بجلی فراہم کرنے کے ساتھ بے جا ٹیکس ختم کر دے تو ایک مرتبہ پھر کاٹن انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکتی ہے  تحصیل صدرکاٹن جنرز ایسوسی ایشن 


احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے تحصیل صدر چو ہدری خالد جاوید نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث کاٹن فیکٹریوں کو چلانا ناممکن ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا مہنگی بجلی ، بے جاٹیکس کے نفاذ نے کاٹن انڈسٹری کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا تحصیل احمد پور شرقیہ میں تیس کاٹن فیکٹریاں ہونے کے باوجود صرف پانچ سے چھ فیکٹریاں اس وقت چل رہی ہیں جبکہ باقی ساری بند پڑی ہوئی ہیں ۔ جس سے نہ صرف کاٹن جنرز پریشان ہیں بلکہ فیکٹریوں میں کام کرنے والا عملہ اور سینکڑوں مزدور بھی بے روزگاری کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا اگر حکومت کا ٹن انڈسٹری کو سستی بجلی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بے جا ٹیکس ختم کر دے تو ایک مرتبہ پھر کاٹن انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکتی ہے