Advertisements

زیادہ گند م اگاؤکے سلسلہ میں تحصیل بھر کے نمبر داروں کا سیمینار اسسٹنٹ کمشنر میاں عثمان امین مہمان خصوصی

Assistant Commissioner AhmedpurEast Usman Amin
Advertisements

صوبائی حکومت نے کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے گندم کی فصل کوکھاد کی خریداری کے لئے پچھتہر ارب روپے کے بلا سود قرضے جاری کئے ہیں اسسٹنٹ کمشنراحمدپورشرقیہ

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) جناح ہال احمدپورشرقیہ میں زیادہ گند م اگاؤکے سلسلہ میں تحصیل بھر کے نمبر داروں کا ایک سیمینار منعقد ہوا ۔ جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر میاں عثمان امین تھے ۔ جبکہ صدارت  اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع احمدپورشرقیہ محمد ارشد بھٹی نے کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر میاں عثما ن امین نے نمبر داروں پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں کسانوں کو زیادہ سے زیادہ گندم کی کاشت سے متعلق آگاہ ہی دیں کیونکہ گند م نہ صرف ہماری غذائی ضروریات پور ی کرنے کے لئے اہم ہے بلکہ ملکی معیشت میں بھی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت نے اس سلسلہ میں کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے گندم کی  فصل کوکھاد کی خریداری کے لئے پچھتہر ارب روپے کے بلا سود قرضے جاری کئے ہیں۔ اس مو قع پر سینئر زراعت آفیسر کامران بھٹی ، محبوب قاسم ، ودیگر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گند م زیادہ اگا ؤ کی اہمیت کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا ۔ 

Advertisements