Advertisements

احمدپورشرقیہ: تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال میں 41193 مریضوں کو ایک ماہ میں علاج معالجہ اور آپریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

Advertisements

احمدپورشرقیہ: تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال میں 41193 مریضوں کو ایک ماہ میں علاج معالجہ اور آپریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ غریب و نادار مریضوں کیلئے جملہ ادویات کی فراہمی کی جارہی ہے۔ اس امر کا انکشاف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال ڈاکٹر محمد عارف غوری نے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے سیکریٹری جنرل شیخ عزیز الرحمان سے بات چیف کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ میں ہسپتال سے اوپی ڈی کے 17076۔ ایمرجنسی کے 19297۔ انڈور 1711۔ آپریشن سرجری کے 234۔ ڈلیوری کے 230۔ یو ایس جی کے 1142۔ 1170 ایکسرے۔ 236 مریضوں کے ڈائلسز۔ ایم ایل سی کے 97 جبکہ گائنی کے شعبہ میں اے این سی کے 522۔ اے این سی ایونٹ کے 308۔ سی سیکشن کے 61۔ لائیو برتھ کے 227۔ نارمل ڈیلیوری کے 168 اور پی این سی کے 240 کیسز کئے گئے ہیں۔ جبکہ آپریشن تھیٹر کو پوری طرح فعال کرکے 73گائنی۔ 33 آرتھو پیڈک۔ 81 آنکھوں کے آپریشن اور جنرل سرجری کے 47 کیسز مکمل کئے گئے ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر عارف غوری نے کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں مریض براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں اور عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔