Advertisements

تحصیل بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ کے سالانہ انتخابات ندیم احمد بربرہ دوسری مرتبہ صدر منتخب

APE Bar Association Election
احمد پور شرقیہ:احمدپورشرقیہ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے منتخب صدر ندیم خان بربرہ نائب صدر عامر بخاری جنرل سیکریٹری طاہر منظور کی فائل فوٹو
Advertisements

 عامر عباس بخاری نائب صدر اور ملک طاہر منظور جنرل سیکریٹری چن لئے گئے 

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) بارایسوسی ایشن احمدپورشرقیہ کے  الیکشن کو صاف شفاف کرانے کے لیے  منچن آباد سےابزرور محمد زبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کی نگرانی میں وکلا کے ووٹ کاسٹ کیے گئے۔پولنگ میں وکلاء نے ماضی کی طرح امن کی فضا  قائم رکھی ۔ چیئرمین الیکشن بورڈ سیدمحمدارشدبخاری ایڈووکیٹ نے  ممبرالیکشن بورڈ محمداکرم چٹھہ،گلزاراحمدخان لنگاہ، عثمان محمودکھوکھر اورجاویدبشیر کے ہمراہ الیکشن بار ایسوسی ایشن 2022؁ء کے نتائج کااعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صدر کی نشست پرندیم احمدخان بربرا نے203 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی۔جبکہ جنرل سیکریٹری کی نشست پر ملک طاہرمنظورنے 194 ووٹ حاصل کرکے کامیابی کا سہرا اپنے نام کیا۔ اسی طرح نائب صدر سیدعامرعباس بخاری نے 220 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی،فنانس سیکریٹری کی نشست پر عمران خان نے 217 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر یوسف رضا گیلانی  نے191 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر  شمس خان نے 201 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ جبکہ مجلس عاملہ کے دس ممبران نے کامیابی حاصل کی۔کامیاب امیدواروں کے سپورٹرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے  ڈھول کی تھاپ پر جھومر ڈالی ، پھولوں کے ہار پہنائےاور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔پولیس تھانہ سٹی ایس،ایچ،او انسپکٹر شیخ وسیم اسلم نے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے۔

Advertisements
APE Bar Association Election 2
APE Bar Association Election 3