Advertisements

الیکشن بار ایسو سی ایشن احمدپورشرقیہ عہد ہ صدارت کے لئے سردار نذر حسین اسلم ایڈووکیٹ اور مہر شوکت یار ایڈووکیٹ میں ون ٹو ون مقابلہ

AhmedpurEast map
Advertisements


 احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) بار ایسو سی ایشن احمدپورشرقیہ کے الیکشن کے سلسلہ میں سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ عہد ہ صدارت اور جنرل سیکرٹری کے لئے ون ٹو ون مقابلہ۔ تفصیل کے مطابق بار ایسو سی ایشن احمدپورشرقیہ کے الیکشن کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ عہد ہ صدارت کے لئے سردار نذر حسین اسلم ایڈووکیٹ اور مہر شوکت یار ایڈووکیٹ، جبکہ عہد ہ جنر ل سیکرٹری کے لئے خورشید خان بلوچ ایڈووکیٹ، اور یاسر بخاری  ایڈووکیٹ میں ون ٹو ون سخت مقابلہ ہوگا۔ اس سلسلہ میں امید اران نے ووٹروں سے ڈور ٹوڈور رابطہ تیز کردیا ہے۔ الیکشن کے سلسلہ میں ووٹنگ بروز ہفتہ ہوگی۔پولنگ صبح نو بجے سے لے کر شام پانچ بجے تک  جاری رہے گی۔  جس کے بعد گنتی کاعمل شروع ہوگا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ملک عبدالطیف کھروالہ ایڈووکیٹ نتائج کا اعلان کریں گے۔