Advertisements

تحصیل احمد پور شرقیہ عاشورہ تک 148مجالس کا انعقاد اور 95 جلوس بر آمد ہوں گے ڈی ایس پی محمد جاوید اختر چوہدری

Tehsil Ahmedpur East to Host 148 Majalis and 95 Muharram Processions Until Ashura, Says DSP Muhammad Javed Akhtar Chaudhry
Advertisements

ریجنل پولیس پولیس آفیسر غازی صلاح الدین کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عبد الوہاب کے احکامات کی روشنی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں حساس مقامات کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،میرے آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا

محرم الحرام میں کسی کو قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی قانون شکن افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ،  عاشورہ کے موقع پر پاک فوج کے مسلح دستے ڈیرہ نواب چھاؤنی میں الرٹ رہیں گے سرکل پولیس چیف کی روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ سے گفتگو

Advertisements

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )سرکل پولیس احمد پور شرقیہ  کی حدود میں عاشورہ محرم تک کل 148 مجالس اور 95 جلوس نکالے جائیں گے چنانچہ امام بارگاہوں اور مجالس کے  مقامات کے علاوہ جلوسوں کے ساتھ پولیس کی حفاظتی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں اس امر کا اظہار ڈپٹی  سپرنٹنڈنٹ پولیس  محمد جاوید اختر چوہدری  نے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈی ایس پی کے ریڈر اے ایس ائی سمیع اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے- سرکل پولیس چیف نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور غازی صلاح الدین کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور رانا عبدالوہاب کے احکامات کی روشنی میں سرکل پولیس نے ساتوں تھانوں اوچشریف ،چنی گوٹھ نوشہرہ جدید، ڈیرہ نواب صاحب، تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ،دھوڑکوٹ اور تھانہ  صدر احمد پورشرقیہ کی حدود میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں متعلقہ تھانہ انچارج کے علاوہ وہ باقاعدگی سے امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات کا وزٹ کر کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیتے ہیں,شرپسند عناصر پر بھی کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے

ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ امن کمیٹیوں کے اراکین علماء کرام اور ذاکرین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ  مزہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے اور جذبہ اتحاد ںین المسلمین کو فروغ دینے کےلیے اپنا کردار ادا کریں- سرکل پولیس چیف نے کہا کہ حساس مقامات کی  کڑی مانیٹرنگ  کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔میرے دفتر میں کنٹرول روم  قائم کر دیا گیا ہے- ،ڈی ایس پی محمد اختر جاوید چوہدری نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ کسی کو بھی  یوم عاشور کے موقع پر قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی ،محرم الحرام میں قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا – عاشورہ کے موقع پر پاک فوج کے دستے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ڈیرہ نواب صاحب چھاؤنی میں الرٹ رہیں گے