اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں تحصیل ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام اسسٹنٹ کمشنر فیاض علی جتالہ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

Youme-Istehsal-Kashmir observed in AhmedpurEast
احمد پور شرقیہ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر تحصیل ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام اسسٹنٹ کمشنر فیاض علی جٹالہ کی قیادت میں ریلی نکالی جا رہی ہے

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں کی خود ارادیت ان کا حق ہے اقوام متحدہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کا نوٹس لے اسسٹنٹ کمشنرکا خطاب

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) پنجاب حکومت کی ہدایت پر تحصیل احمد پور شرقیہ میں کشمیریوں کا استحصال ہونے پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام ایڈمنسٹریٹر و اسسٹنٹ کمشنر فیاض علی جتالہ کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی میں انتظامیہ کے افسران قاضی محمد نعیم خرم خان اخونزادہ خواجہ فہیم رضاء فیض اللہ شاہ محمد سلیم ناصر سید حسنین شاہ ملک محمد اصف ریسکیو 1122 کے انچارچ و سول سوسائٹی کے نمائندوں محمد اسلم تھیم حاجی محمد حنیف ملک محمد سعید محمد عابد بھٹی سماجی کارکن جان محمد چوھان سمیت دیگر نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فیاض علی جتالہ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں کے ساتھ کسی صورت استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا کشمیریوں کی خود ارادیت ان کا حق ہے اقوام متحدہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کا نوٹس لے

مزید پڑھیں