تحریک منہاج القرآن نے پرنس بہاول خان عباسی اور شہزادہ محمد گزین عباسی کی حمایت کا اعلان کردیا

الصحت سنٹر چوک عباسیہ پر تحریک منہاج القرآن بہاولپور بی احمد پور شرقیہ کا اجلاس, باہمی مشاورت و اتفاق رائے سے آزاد امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول خان عباسی اور امیدوار صوبائی اسمبلی شہزادہ محمد گزین عباسی کی حمایت کا اعلان کیا، نوابان عباسیہ نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی، ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب
کامیاب ہو کر اپنی روایات کو برقرار رکھتے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، پرنس بہاول عباسی ، حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جس کی بدولت عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے، شہزادہ گزین عباسی
احمد پور شرقیہ (سپیشل رپورٹر) ایلکشن 2024 میں تحریک منہاج القرآن نے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 166 بہاول خان عباسی اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 249 شہزادہ محمد گزین خان عباسی کی حمایت کا اعلان کردیا، گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن بہاولپور بی احمد پور شرقیہ الصحت سنٹر پر الیکشن 2024 کے سلسلے میں آزاد امیدوار ممبر قومی اسمبلی حلقہ 166 پرنس بہاول خان عباسی اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 249 شہزادہ محمد گزین عباسی آئے، ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب کی سرپرستی میں ضلعی عہدیداران محمد یوسف واہلہ، چوہدری محمد سجاد ٹیپو، ڈاکٹر عبدالسلام، حکیم عبد المالک، نذر کریم مسن، حاجی مظہر راجپوت، نعیم افضل قادری، ڈاکٹر محمد حیات، محمد سفیان، کیف یوسف، عمران لاڑ اور ڈاکٹر سلیمان نے پرنس بہاول خان عباسی اور شہزادہ محمد گزین عباسی کی بھر حمایت کا اعلان کردیا، دریں اثناء ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب نے کہا کہ نوابان عباسیہ نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی اور جہاں تک ہو سکا لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں، اس موقع پر امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول عباسی نے کہا 2018 کے الیکشن کے بعد تسلسل کے ساتھ عوام میں رہا ہوں اور آئندہ بھی رہوں گا، عوام کی بے حد محبتیں ہمارے ساتھ ہیں، امیدوار صوبائی اسمبلی شہزادہ گزین عباسی نے کہا میں اپنے دورِ اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جس کی وجہ سے عوام کی بھر پور حمایت حاصل ہے، ہم دونوں بھائی انشاء اللہ کامیاب ہو کر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔