تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک کا پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان
Advertisements
اسلام آباد: تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا، نو مئی کو جو بھی ہوا کوئی بھی خوش نہیں ہے، 9 مئی کے واقعے کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں، ایسی حرکت اللہ نہ کرے کبھی دوبارہ ہو، ٹی وی پر جو پراپیگنڈا ہو رہا ہے وہ صحیح نہیں ہے۔
Advertisements
سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے مزید کہا ہے کہ اس وقت ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہے جس کی وجہ سے میں نے پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کروں گا۔