نگران حکومت نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی عوام پر پیٹرول بم گرا دیا تحریک بحا لی صوبہ بہاولپور

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) نگران حکومت نے آتے ہی عوام پرپٹرول بم گرادیاجس کی وجہ سے ملک میں مزیدمہنگائی ہوجائیگی اورعوام پہلے ہی بجلی کے بھاری بلوں سے خودکشی کرنے پرمجبورہیں رہی سہی کسرعوا م نے پٹرول اوردیگرچیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کرکے پوراکردیاہے۔ان خیالات کاظہار تحریک بحالی صوبہ بہاولپورکے مرکزی رہنمامحمداکرم انصاری، قاری مونس بلوچ،سیدمجتبیٰ بخاری، ارشاد احمدشاد عرف شادا نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے جاتے جاتے عوام کوٹیکسوں کی دلدل میں دھکیل دیاہے جس میں عوام بری طرح پھنس چکے ہیں۔ اورعوام کومہنگائی کی چکی میں پس کررکھ دیاگیاہے۔ جس سے اب عوام کاجینادوبھرہوچکاہے۔ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے جرائم میں روزبروز بے تحاشہ اضافہ ہوتاجارہاہے۔لیکن حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں ان کوعوا م کے مسائل سے کیاسروکار ہے۔آئندہ الیکشن میں مہنگائی کاسیلاب لانے والے سیاستدان عوام میں کس طرح ووٹ مانگنے جائیں گے۔